پنجاب یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبر کا اعزاز

جمعرات 10 جولائی 2014 17:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10جولائی 2014ء) پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی سکول آف بائیولوجیکل سائنسز کے پروفیسر اے آر شکوری کو ملک بھر میں بائیولوجیکل سائنسز کے ڈسپلن میں نمبر ایک سائنسدان قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے ہر سال ملک بھر کے تمام سائنسدانوں کی کارکردگی کو جانچا جاتا ہے اور رواں سال ڈاکٹر اے آر شکوری 1026.86 سکور کے ساتھ بائیولوجیکل سائنسز کی فیلڈ میں نمبر 1 سائنسدان قرار پائے ہیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے اس شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :