جامعہ کراچی، شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں ایم فل/ پی ایچ ڈی میں داخلے کے لئے داخلہ ٹیسٹ13 جولائی کو ہوگا

جمعرات 10 جولائی 2014 18:33

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10جولائی 2014ء) جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان کے اعلامیے کے مطابق شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں ایم فل اورپی ایچ ڈی میں داخلے کے لئے داخلہ ٹیسٹ بروز اتوار 13 جولائی 2014 ء کو منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

کامیاب امیدواروں کی فہرست اسی دن 13 جولائی کو شام 4:00 بجے شعبہ ہذا کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کردی جائے گی،جبکہ انٹرویواورخاکہ نگاری بروز منگل 14 جولائی کو صبح 9:30 بجے ہونگے۔

تمام امیدواراپنے ایڈمٹ کارڈ 08 تا11 جولائی 2014 ء شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن سے حاصل کرلیں ۔تما م امیدواروں کو یہ بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ متعلقہ شعبہ میں ٹیسٹ کے لئے صبح ساڑھے نوبجے ایڈمٹ کارڈ اور اصل قومی شناختی کارڈ کے ساتھ رپورٹ کریں۔ واضح رہے کہ امیدواروں کی سہولت کے لئے انٹرویوکاشیڈول شعبہ ہذ ا کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :