معمولی جرائم میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے سعودی عرب کودرخواست

جمعرات 10 جولائی 2014 20:28

معمولی جرائم میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے سعودی عرب کودرخواست

ریاض (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10جولائی 2014ء) سعودی عرب میں پاکستانی سفیر نے سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ سے رمضان المبارک کے حوالہ سے جاری کئے گئے عام معافی کے فرمان کے تحت معمولی جرائم میں ملوث پاکستانی قیدیوں کی رہائی کی درخواست کردی ۔ پاکستانی سفیر نے یہ درخواست ولی عہد سلطنت شہزادہ سلمان سے ایک ملاقات کے دوران کی۔ سفیر نے پاکستانی صدر اور وزیراعظم کی طرف سے سعودی فرمانروا کو رمضان کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا۔

(جاری ہے)

ولی عہد نے صدر اور وزیراعظم کا پیغام قبول کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عوام کے دل میں پاکستان کیلئے خصوصی جگہ ہے۔پاکستانی سفارتخانے کے بیان کے مطابق سفیر نے سعودی ولی عہد سے مملکت میں پاکستانی کمیونٹی سکولوں کیلئے زمین حاصل کرنے میں مدد کی درخواست بھی کی ولی عہد کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ کونسل آف منسٹر کو بھیج دیا جائے گا۔ پاکستانی سفیر نے ان کے اور آئی سی کا اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل منتخب ہونے میں سعودی حکومت کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ رواں ماہ شاہ عبدللہ کی جانب سے معافی کے بعد چھوٹے جرائم میں قید غیر ملکیوں سمیت ایک ہزار سے زائد قیدیوں کو رہا کیا جا چکا ہے.حالیہ رابطے کے بعد امید ہے کہ مزید پاکستانیوں کو بھی رہا کیا جائے گا.

متعلقہ عنوان :