حکومت کا ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو اے ٹی ایم کے ذریعے پنشن دینے کا فیصلہ

جمعرات 10 جولائی 2014 20:37

حکومت کا ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو اے ٹی ایم کے ذریعے پنشن دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10جولائی 2014ء) حکومت نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو اے ٹی ایم کے ذریعے پنشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔جمعرات کو وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت خزانہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری ملازمین کو پنشن کی ادائیگی اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یکم جولائی 2014 کے بعد ریٹائرڈ ہونے والوں کو پنشن براہ راست کریڈ سسٹم کے ذریعے ملے گی جس کیلئے پنشنرز کو اسمارٹ کارڈز جاری کیے جائیں گے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ پنشن کی تقسیم میں سرکاری اداروں کی سست روی برداشت نہیں کی جائے گی اورحکومت ایسا نظام لارہی ہے جس سے پنشن کے جعلی کیسز ختم ہو جائیں گے۔ اسحاق ڈار نے حکام کو ہدایت کی کہ پنشنرز کی سہولیات کے لئے نیا نظام 2 ہفتے میں تیار کیا جائے جسے جلد ہی وزیراعظم کے سامنے پیش کیا جائے گا۔