بڑھتی ہوئی آبادی کا مسئلہ ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہے،امتیاز ہاشمانی

جمعرات 10 جولائی 2014 20:58

ہالا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10جولائی 2014ء)محکمہ بہبود آبادی کے عالمی دن کے حوالے سے مٹیاری دفتر میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستاں فرینڈز فاوٴنڈیشن،ایس پی او دیگر سماجی تنظیموں کے رہنماوٴں نے شرکت کی ،مقررین میں امتیاز ہاشمانی ،شہاب میمن دیگروں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کا مسئلہ ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہے جس پر توجہ نہ دی گئی تو تعلیم ،صحت روزگارجیسے کئی مسائل درپیش ہوں گے اور ملک بحرانوں کا شکار رہے گا انہوں نے کہا کے چھوٹے خانداں سے زندگی آساں بن جاتی ہے جس کے لیئے تمام افراد کو اپناکردار ادا کرنا ہوگا۔