پشاورشہر میں فوڈسٹریٹ کی منظوری،وزیراعلی خیبرپختونخوا کاپشاور شہر کے علاقوں نمک منڈی اور تاریخی گو رگٹھری پارک میں مجوزہ فوڈ سٹریٹ کے دورہ،یہ پہلا فوڈ سٹریٹ اہل پشاور کیلئے عید الفطر کا تحفہ ثابت ہو گا،وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک

جمعرات 10 جولائی 2014 22:23

پشاورشہر میں فوڈسٹریٹ کی منظوری،وزیراعلی خیبرپختونخوا کاپشاور شہر ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10جولائی 2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے جمعرات کی سہ پہر پشاور شہر کے علاقوں نمکمنڈی اور تاریخی گو رگٹھری پارک میں مجوزہ فوڈ سٹریٹ کے مقامات کا معائنہ کیا اور ان پر فوڈ سٹریٹ کے اجراء کی منظوری دی صوبائی وزیر معدنیات اور پشاور میگا پراجیکٹس کے فوکل پرسن و کوآرڈی نیٹر ضیاء ا لله آفریدی ، صوبائی وزیر بلدیات عنایت الله، وزیر کھیل وثقافت امجد آفریدی ، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اقلیتی اُمور سردارسورن سنگھ ، علاقے سے منتخب پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید نسیم خان، سیکرٹری بلدیات ، میونسپل کارپوریشن پشاور کے ایڈمنسٹریٹر و چیف میونسپل آفیسر کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام بھی اُنکے ہمراہ تھے نمکمنڈی پہنچنے پر وہاں کے لوگوں اور دکانداروں نے وزیر اعلیٰ کا پرتپاک استقبال کیا اور فلک شگاف خیرمقدمی نعرے لگائے نمکمنڈی کے دکاندار صوبے کے چیف ایگزیکٹیو کواچانک اپنے درمیان پا کر حیرت زدہ ہو گئے اور اُن سے بغل گیر ہو کر اظہار مسرت کیا انہوں نے نمکمنڈی کو فوڈ سٹریٹ کیلئے منتخب کرنے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ یہاں آنے والے شہریوں اور سیاحوں کو انارکلی بازار سے زیادہ بہتر اور دوستانہ ماحول اور بہترین خدمات مہیا کی جائیں گی بلدیہ پشاور کے ایڈمنسٹریٹر رشید احمد نے بتایا کہ فوڈ سٹریٹ کیلئے نمکمنڈی میں تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں جنکا معائنہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے اظہار اطمینان کیا اور فوڈ سٹریٹ کے فوری قیام کی منظوری دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ یہ پہلا فوڈ سٹریٹ اہل پشاور کیلئے عید الفطر کا تحفہ ثابت ہو گا انہوں نے دکانداروں پر بھی زور دیا کہ زیادہ بہترین خدمات کی بدولت انکا کاروبار چمکے گا اور پشاور کی نیک نامی بڑھے گی وزیر اعلیٰ نے گور گٹھری کے تاریخی پارک کا دورہ بھی کیا اور وہاں مجوزہ فوڈ سٹریٹ کے انتظامات کا معائنہ کیا انہوں نے اس وسیع پارک کو دوسرے فوڈ سٹریٹ کیلئے انتہائی مناسب جگہ قرار دیتے ہوئے اس میں راہداریاں بنا کر بہترین انداز میں ڈیزائن کرنے کی ہدایت کی تاکہ اس کی کشش اور افادیت میں اضافہ ہو انہوں نے کہا کہ بہترین انتظامات کے ساتھ دوسر ا فوڈ سٹریٹ بھی عید قربان سے کافی پہلے کھلنا چاہیئے تاکہ یہاں کے شہریوں اور پشاور کی سیر کو آنے والوں کیلئے یہاں تبدیلیاں ہوتی نظر آئیں اور انہیں تفریح اور آؤٹنگ کی نئی جگہیں میسر ہوں انہوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال پشاور شہر میں تبدیلیوں کا سال ثابت ہوگا اور ماس ٹرانزٹ جیسے میگا پراجیکٹ کے علاوہ شہر بھر کو ماحولیاتی اور جمالیاتی لحاظ سے انتہائی خوبصورت اور پرکشش بنایا جائے گا جبکہ یہاں صحت و صفائی اور ٹریفک کی آمد ورفت کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے پرویز خٹک نے تاریخی پارک وزیر باغ کا دورہ بھی کیا تاہم انہوں نے اس تاریخی مغلیہ پارک کی حالت زار پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بلدیہ پشاور اور محکمہ کھیل و ثقافت کو یہ باغ اپنی تاریخی شکل میں بحال کرنے کی ہدایت کی انہوں نے اہل علاقہ کی درخواست پر ملحقہ پنچایتی اراضی کے مالکانہ حقوق دینے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس تمام اراضی پر لوگوں نے گھر بنا لئے ہیں تو انہیں بے دخل کرنے کی بجائے ان سے مارکیٹ ریٹ پر قیمت وصول کرکے مالکانہ حقوق دینا بہتر ہے انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی جاوید نسیم کو مکینوں سے پنچایتی اراضی کی خریداری کیلئے درخواستیں وصول کرنے اور سمری بنا کر انہیں منظوری کیلئے بھیجنے کی ہدایت کی جس پر اہل علاقہ نے کافی خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ جو حق انہیں گزشتہ حکومتوں نے نصف صدی کے وعدوں کے باوجود نہیں دیا آج انہیں اتنی آسانی سے ملنے پر وہ موجودہ حکومت کے انتہائی مشکوراور اسکی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :