عرا ق میں قحبہ خانو ں پر مسلح افراد کا حملہ 20 عورتوں سمیت 29 افراد ہلاک ،جسم فروشی کا یہی انجام ہوگا‘ حملہ آوروں کی عمارت پر تحریر درج

اتوار 13 جولائی 2014 13:19

عرا ق میں قحبہ خانو ں پر مسلح افراد کا حملہ 20 عورتوں سمیت 29 افراد ہلاک ..

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء) عراق میں مسلح افراد کی جا نب سے دارالحکومت بغداد میں واقع قحبہ خا نو ں پر حملے میں کم از کم 29 افراد ہلاک ہو گئے جس میں 20 عورتیں بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق یہ حملہ بغداد کے مشرقی علاقے زیونہ میں کیا گیا۔ ایک افسر نے کہا کہ انھوں نے ہر طرف لاشیں بکھری پڑی دیکھیں۔

(جاری ہے)

کسی گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی اور اس واردات کے محرکات کا بھی ابھی تک معلوم نہیں ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ عمارتیں قحبہ خانے تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان عمارتوں میں سے ایک کے دروازے پر لکھا گیا تھا کہ ’جسم فروشی کا یہی انجام ہوگا۔‘زیونہ میں مقامی لوگ شیعہ ملیشیا پر ان عورتوں کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کرتے ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ جسم فروشی میں ملوث تھیں۔اس علاقے میں شیعہ اور سنی برادریاں اکٹھی رہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :