لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے آزادی چوک فلائی اوور کا افتتاح کر دیا

اتوار 13 جولائی 2014 22:35

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے آزادی چوک فلائی اوور کا افتتاح کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں آزادی چوک فلائی اوور کا افتتاح کر دیا۔ کہتے ہیں پاکستان کو لانگ مارچ نہیں ترقی مارچ کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

مینار پاکستان کے قریب بننے والے فلائی اوور کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آزادی چوک انٹر چینج پانچ ارب تیس کروڑ روپے کی لاگت سے چھ ماہ کی قلیل مدت میں تعمیر کیا گیا ہے جس سے شہریوں کو بہترین سفری سہولتیں ملیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فلائی اوور سے روزانہ دو لاکھ گاڑیاں بغیر رکے گزریں گی جس سے وقت اور تیل دونوں کی بچت ہوگی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو خرابی کی طرف لے جانے والے لانگ مارچ کی نہیں ترقی مارچ کی ضرورت ہے۔