یوم انقلاب کی تاریخ کو بدلنا ناممکن ہے،ڈاکٹر طاہر القادری

اتوار 13 جولائی 2014 22:35

یوم انقلاب کی تاریخ کو بدلنا ناممکن ہے،ڈاکٹر طاہر القادری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ یوم انقلاب کی تاریخ کو بدلنا ناممکن ہے،قوم انتظار کرے تاریخ کا جلد اعلان ہو گا،حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ،ان کے اقتدار کا خاتمہ نوشتہ دیوار ہے۔

(جاری ہے)

لاہور سے جاری ایک بیان میں ڈاکٹر طاہر القادری کاکہنا ہے کہ غریبوں کو حقوق دینے والے 40آرٹیکل معطل ہیں،حکمرانوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے،قوم انقلاب کی تیاری کرے،لٹیروں کو اب جدہ یا کسی اور ملک میں جگہ نہیں ملے گی،ان کا کہنا تھا کہ 14شہیدوں کا خون پکار پکار کر کہہ رہا ہے کہ وقت کے ہٹلر اور مسولینی کو خون کے ایک ایک قطرے کا قصاص دینا ہو گا،ان کا کہنا تھا کہ انقلاب 20کروڑ عوام کی آواز ہے ،یہ آ کر رہے گا۔

متعلقہ عنوان :