بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے اللہ کی مدد کی ضرورت ہے، خواجہ آصف
پیر 14 جولائی 2014 13:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14جولائی 2014ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سارے کام اللہ کی مد سے ہی چل رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اللہ کی مدد سے ہی سارے کام چل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے پہلے 10 سے 11 روزے بالکل ٹھیک گرزے لیکن گزشتہ 3 روز سے موسم شدید گرم اور خشک ہونے کے باعث بجلی کی طلب میں اضافے ہونے کے باعث بہت سے فیڈر ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہوا ہے، اگر موسم اسی طرح گرم اور خشک رہا تو ہمیں اس قسم کی صورت حال کا مزید سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کے لئے عوام سے معذرت خواہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کو ایک سال ملا اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اگلے 3 سے 4 برس کے دوران 6 سے 7 ہزار میگاواٹ اضافی بجلی سسٹم میں شامل کی جائے تاکہ بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنا کر لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا جا سکے۔(جاری ہے)
خواجہ آصف
کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت بجلی کی رسد 13 ہزار اور طلب 19 ہزار میگاواٹ ہے، لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لئے ہمیں بجلی کی چوری اورلائن لاسز کو ختم کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ موسم شدید گرم ہونے کی وجہ سے حب کو ٹو اینڈ تھری 600 میگا واٹ سسٹم، اورینٹ کمپلیکس 198 میگا واٹ، لبرٹی کمپلکس 178 میگا واٹ، دبیر خواڑ 129 میگا واٹ، الائی خواڑ 121 میگا واٹ، ہالمور جی ٹی ٹو 90 میگا واٹ، اے جی ایل یونٹ ون، ٹو اور ٹین 60 میگا واٹ اور نوشاد پاور 6 اور بارہ 30 میگا واٹ سسٹم سے عارضی طور پر چلے گئے تھے لیکن گزشتہ روز ہی ان کو بحال کر دیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
-
ہمیں بتائیں کہ نگران حکومت یا موجودہ حکومت نے پھر 2 اڈے سُپرپاور کو دیئے ہیں؟
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.