ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ چوہدری مختارحسین نے دریائے پونچھ پرنوجوانوں کی تیراکی کے دوران ڈوب کرہلاک ہونے کے واقعات کانوٹس لے لیا

پیر 14 جولائی 2014 16:37

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ چوہدری مختارحسین نے دریائے پونچھ پرنوجوانوں کی تیراکی،غسل کے دوران ڈوب کرہلاک ہونے کے واقعات کانوٹس لیتے ہوئے دفعہ144کے تحت دریائے پونچھ میں نوجوانوں کی تیراکی پرپابندی عائدکردی ہے اپنے دستخطوں سے جاری حکمنامے میں کہاہے کہ نوجوان دریائے پونچھ پرغسل کے دوران دریاکے اندرجاکرتیراکی نہ کریں جس سے ان کے ڈوبنے اندیشہ ہے دریائے پونچھ میں گزشتہ دوہفتوں کے دوران نوجوانوں کے ڈوبنے متعددواقعات سامنے آئے ہیں حکمنامے میں کہاگیاہے کہ نوجوان نہ ہی دریائے پونچھ میں خطرناک جگہوں پرغسل کریں اگرنوجوانوں کودریاپرغسل کرناہی ہوتودریا کے کنارے بیٹھ کرغسل کریں۔

(جاری ہے)

حکمنامے میں کہاگیاہے کہ دریائے پونچھ پرنوجوان تیراکی سے اجتناب کریں۔