پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ق) اور عوامی نیشنل پارٹی نے فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی جارحیت کے معاملے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا

پیر 14 جولائی 2014 16:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ق) اور عوامی نیشنل پارٹی نے فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی جارحیت کے معاملے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پیپلز پارٹی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر رضا ربانی، مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر مشاہد حسین سید، اے این پی کے افراسیاب خٹک، حاجی محمد عدیل اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر سردار علی خان نے توجہ دلاؤ نوٹس سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرایا جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت سے بے گناہ فلسطینی مرد، عورتیں اور بچے جاں بحق ہو رہے ہیں۔