جہاد آزادی کا واحد راستہ ہے ،افغان طالبان، دنیا کا کوئی ملک یا القاعدہ کشمیر میں بھارت کیخلاف مظلوم کشمیریوں کی مدد کو آئیں تو انہیں سینے سے لگائیں گے ،سید صلاح الدین احمد

پیر 14 جولائی 2014 16:59

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء) متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین امیر حزب المجاہدین سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ جہاد ہی آزادی کا واحد راستہ ہے اگر افغان طالبان، دنیا کا کوئی ملک یا القاعدہ کشمیر میں بھارت کیخلاف مظلوم کشمیریوں کی مدد کو آئیں تو ہم انہیں سینے سے لگائیں گے کشمیر ی عوام عزم کر چکے ہیں کہ مکمل آزادی کے بغیر کوئی فارمولہ قابل قبول نہیں ہوگا بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر سے مکمل انخلاء تک جدوجہد جاری رہے گی بھارت روائتی ہٹ دھرمی چھوڑ کر کشمیر ی عوام کو پیدائشی حق دے ورنہ جہاد کے نتیجہ میں بھارت ٹوٹ جائے گا اور کشمیر آزاد ہو کر رہے گا ہمیں تجارت سے انکار نہیں پاکستان مسئلہ کشمیر کا اہم فریق ہے اورپابند ہے کہ کشمیریوں کی اخلاقی ، آئینی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق پشت پناہی کرے نریندر مودی فوج کی سیکیورٹی میں مقبوضہ کشمیر آیا ریاستی عوام نے مسلمانوں کے قاتل کیخلا ف احتجاج کر کے ثابت کیاکہ کشمیریوں کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں اور عالمی برادری کو پیغام دیا کہ ریاستی مسلمان شہداء کے خون سے وفا کرتے ہوئے آخری دم تک لڑنے کیلئے تیار ہیں حریت قیادت سے اپیل ہے کہ ایک ہو جائیں اختلافات ختم کر کے شہداء کی قربانیوں کو کامیابی سے ہمکنار کریں نواز شریف کشمیریوں کی قربانیوں اور جذبات کا خیال رکھیں چھ ہزار گمنام قبریں دریافت ہو چکی ہیں ماؤں بہنوں بیٹیوں کی عزیتیں اور بستیاں تباہ ہوئیں نریندر مودی کے ساتھ دشمنی کے روادار نہیں لیکن یکطرفہ جھکاؤ ، خطوط اور ساڑھیاں بھیجنے سے تحریک آزادی کو نقصان پہنچ رہا ہے 13جولائی کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں 22فرزندان کشمیر نے جام شہادت نوش کیا اور 13جولائی کے شہداء کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے سوا پانچ لاکھ کشمیری جام شہادت نوش کر چکے ہیں شہدا کے مقدس لہو کے ساتھ وفا کرنے کا عزم اور عہد ہے بھارتی فوج کا ناجائز تسلط کے خاتمہ تک سیاسی سفارتی اور عسکری محاذ پر جدوجہدجاری رکھتے ہوئے تحریک کو کامیابی سے ہمکنا رکرنا ہے68سال گزرنے کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ سرد نہیں ہوا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز متحدہ جہاد کونسل جموں و کشمیر کے زیر اہتمام شہدائے کشمیرکانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جہاد کونسل شیخ جمیل الرحمن نے کہا کہ نریندر مودی سے سیکولر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے بھارتی ایجنسیوں کو پاکستان میں دہشتگردی کیلئے کھلی چھٹی دی گئی ہے مقبوضہ کشمیر میں آخری بھارتی فوجی کی موجودگی تک جہاد جاری رہے گا جنرل عبداللہ سربراہ جمعیت المجاہدین نے کہا کہ 13جولائی کے شہداء ہماری قوم کے ہیرو ہیں کشمیری قوم انہیں رہتی دنیا تک یاد رکھے گی جیش محمد کے رہنماء مفتی اصغرنے کہا کہ ہم تن تنہا فلسطین اور افغان مجاہدین کی طرح آگے بڑھیں گے کشمیر کے پہاڑوں پر آزادی کا سورج طلوع ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔

(جاری ہے)

لشکر طیبہ کے رہنما حافظ ابو الحسن نے لشکر طیبہ کے چیف ذکی الرحمان لکھوی کا پیغام سنا یا کہ اللہ کے فضل سے جیل میں بھی ہمارے مقصد میں کوئی کمی نہیں آئی آپکی مجلس شہداء کی مجلس ہے یہ جہاد قربانیوں کا راستہ ہے اللہ کے راستے پر نکلنا اور قربانیاں پیش کرنا ہونگی مجاہد کبھی مایوس نہیں ہوتا کانفرنس کے شرکاء سے حرکت المجاہدین کے رہنما ء مولانا عبدالعزیز ، حزب المجاہدین کے نائب امیر محمد عامرخان ، مسلم جانباز فورس کے امیر محمد عثمان ، تحریک جہاد کے امیر محمد وسیم بیگ ، کشمیر لبریشن موؤمنٹ کے محمد الماس رضوان ، الجہاد جموں کشمیر کے امیر چوہدری محمد کامران ، البرق مجاہدین کے امیر محمد فاروق قریشی ، امیر حرکت المجاہدین محمد فاروق کشمیری ، حزب اسلامی کے امیر مسعود سرفراز حرکت جہاد اسلامی کے امیر جان محمد و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔