وفاقی جامعہ اردو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے جامعہ میں ہونے والے بی اے پرائیوٹ کے امتحانی مراکز کادورہ کیا

پیر 14 جولائی 2014 18:12

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء)وفاقی جامعہ اردو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے جامعہ میں ہونے والے بی اے پرائیوٹ کے امتحانی مراکز کادورہ کیا تاکہ امتحانات میں نقل کے رجحان کا خاتمہ کیا جاسکے۔ جامعہ اردو کی تاریخ میں کسی بھی وائس چانسلر کا امتحانات کی نگرانی اور اسے شفاف بنانے کے لئے یہ پہلا دورہ تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس دوران نقل کے ایک درجن سے زائد کیسز پکڑے اور امیدواروں کو موقع پر ہی سزائیں دیں۔

اس سے قبل ایم اے پرائیوٹ کے امتحانات کے دوران کئی امتحانی مراکز پر نقل کی شکایات موصول ہوئی تھیں جسکے باعث ڈپٹی رجسٹرار برائے پرائیوٹ امتحانات کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا گیا اور ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو ایک ماہ کے اندر رپورٹ پیش کرے گی۔