اسرائیلی ظلم ناقابل برداشت ہوچکا،مسلم ممالک خواب غفلت سے جاگیں ،شباب ملی کراچی

پیر 14 جولائی 2014 18:12

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء) شباب ملی کراچی کے تحت غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی،احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر شباب ملی کراچی سیف الدین نے کہا کہ مسلم ممالک خواب غفلت سے جاگیں ورنہ وہ دن دور نہیں جب غزہ کی بعد ان کا نمبر بھی آجائے،اب وقت آگیا ہے کہ مسلم ممالک متحد ہو کر اسرائیل کو سخت پیغام دیں،اسرائیلی ظلم ناقابل برداشت ہو چکا ہے،اگر حکمرانوں نے کچھ نہ کیا تو عوام خود جہاد کے لئے اٹھ کھڑے ہوں گے،غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پر عالمی برداری کی خاموشی ان کے دوغلے پن کی واضح مثال ہے،اگر یہی بمباری کوئی مسلم ملک کرتا تو اب تو اس پر عالمی پابندیاں لگ چکی ہوتیں اور یورپی ملک جنگ کی تیاریاں کرچکے ہوتے ہے لیکن اسرائیل کا نام آتے ہی ان نام نہاد انسانی حقوق کے علمبرداروں کو سانپ سونگھ جاتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسلمان ممالک کے عوام فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں،اس موقع پر جنرل سیکریٹری شباب ملی کراچی نصرعثمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے ثابت کردیا کہ وہ اقوام متحدہ نہیں بلکہ اقوام اسرائیل و امریکہ ہے اور اس کے علاوہ اسے کچھ بھی نہ تو دکھائی دیتا ہے اور نہ سنائی،اسرائیلیمظالم کے خلاف اقوام متحدہ کی خاموشی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر امریکہ پر دباوٴڈالا جائے کہ وہ اسرائیل کو لگام دے اور مزید بربریت کا مظاہرہ کرنے سے روکے،نصر عثمانی نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے بڑی تعداد میں یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہروں کے زریعے ثابت کردیا کہ وہ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں،عوام رمضان المبارک میں غزہ کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعاوٴں کا اہتمام کریں

متعلقہ عنوان :