خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور داخلے،17اگست کوہونیوالے انٹری ٹسٹ کے لئے رجسٹریشن کاآغاز ہوگیا

پیر 14 جولائی 2014 18:56

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاورکے زیر اہتمام صوبے کے پبلک او رپرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئے 17اگست کو ایٹا کے زیر انتظام منعقد ہونے والے انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا ہے ۔ آن لائن رجسٹریشن کا بندوبست بھی کیا گیاہے جس کے پہلے روز ہی کئی سوطلبہ نے آن لائن رجسٹریشن کروا لی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آن لائن رجسٹریشن 8اگست تک جاری رہے گی جبکہ آن لائن رجسٹریشن کے لئے سکریچ کارڈ ز الائیڈ بینک کی14نامزد شاخوں سے 1500روپے فی کارڈ کے حساب سے دستیاب ہوں گے ۔ میڈیکل اینڈ ڈینٹل انٹری ٹیسٹ بروز اتوار 17اگست2014 کو یونیورسٹی آف پشاور کرکٹ گراؤنڈ،اسلامیہ کالجیٹ گراؤنڈ پشاور،ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد،گراسی گراؤنڈ سیدو شریف سوات اور یونیورسٹی ونسم کالج ڈیرہ اسماعیل خان سنٹرز میں صبح 9بجے بیک وقت منعقدہوگا۔

متعلقہ عنوان :