قصور،بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں،کاشتکاروں نے روڈ بلاک کر دی

پیر 14 جولائی 2014 20:53

قصور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء) گہلن پھاٹک پتوکی ،چونیاں،کوٹ رادھاکشن ،چھانگا مانگا، پھولنگر اور گردونواح کے دیہات میں بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں،کاشتکاروں نے روڈ بلاک کر دی اور ٹائر جلا کر حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی ۔احتجاجی شرکاء نے کہا کہ حکومت نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے لوگوں کا جینا حرام کر رکھا ہے اور بیس گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

البتہ سحری اور افطاری کے اوقات میں بھی عوام کو معاف نہیں کیا۔مقررین نے کہا کہ بعض جگہوں پر خواتین ،بچے گرمی کی وجہ سے بیہوش ہوتے رہے۔گہلن پھاٹک پتوکی سے رانا گوہر اقبال ،کوٹرادھاکشن سے محمداقبال بذمی اورچھانگا مانگا سے حاجی محمدعابد و پھولنگر سے نکالے جانے والے جلوسوں میں شامل افراد نے دھرنے دے دئیے۔مقررین نے حکومت نے آوازیں دیں کہ اس شدت کی گرمی میں لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی گئی تو روزانہ جلوس ،دھرنے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔