اسرائیل کا غزہ سے آنے والا ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

پیر 14 جولائی 2014 22:09

اسرائیل کا غزہ سے آنے والا ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جولائی۔2014ء) اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے چلایا گیا بغیر پائیلٹ جاسوس طیارہ اپنی جنوبی ساحلی پٹی کے نزدیک مارگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ میڈٰا رپورٹ کے مطابق سرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ڈرون غزہ کی جانب سے آیا تھا اور اس کو جنوبی شہر اشدود کے نزدیک مار گرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ نہیں بتایا گیا کہ ڈرون کسی میزائل وغیرہ سے لیس تھا یا نہیں جبکہ غزہ کی جانب سے بھی فوری طور پر بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے کو اڑانے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔اس ڈرون کو مارگرانے کی اطلاع سوموار کو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیلی فوج نے دھمکی کے باوجود غزہ کی پٹی پر بڑا زمینی اور فضائی حملہ نہیں کیا ہے حالانکہ اس نے جنگ بندی کے لیے مغربی مطالبات کو مسترد کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :