کامران ٹیسوری کی اسماعیل راہو کومسلم لیگ (ن)سندھ کا صدر اور نہال ہاشمی کو سیکرٹری مقرر ہونے پر مبارکباد

جمعہ 18 جولائی 2014 15:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی۔2014ء ) پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے چیف میڈیا کوآرڈی نیٹر کامران ٹیسوری نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جانب سے اسماعیل راہو کو صدر اور نہال ہاشمی کو سندھ کو سیکرٹری جنرل مقرر کرنے پر انہیں مبارکبا ددی ہے۔

(جاری ہے)

فنکشنل ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کامران ٹیسوری نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے سندھ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو متحرک کرنے کے لئے بہت اچھا فیصلہ کیا ۔انہوں نے کہا ہے ہم دل سے دونوں رہنماؤں خوش آمدید کہتے ہیں اور انہیں مبارکباد دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :