ہواوے پاکستان نے نیا میڈیا پیڈ متعارف کرادیا

بدھ 23 جولائی 2014 19:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) عالمی سطح پر معلومات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی فراہم کرنیوالی دنیا کی مشہورو معروف کمپنی ہواوے ( HUAWEI) نے INOVI ٹیکنالوجی کے اشتراک سے پاکستان میں میڈیا پیڈ (ٹیبلٹس) کی سیریز متعارف کرادی ہے ۔میڈیا پیڈ سیریز آئندہ ایک ارب صارفین کو عمدہ فیچرز، تیزترین کنکٹیوٹی، آسان نیویگیشن اورکمپیکٹ ڈیزائن سمیت بہترین ایچ ڈی ڈسپلے فراہم کرے گا۔

میڈیا پیڈ سیریزکا لنک 10+ ، فلم کے شوقین افراد کیلئے شاندارایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ 10 انچ ایچ ڈی ڈسپلے، کواڈ کور1.6 GHz اور بہترین اسپیڈ اورجدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔میڈیا پیڈ M1 8.0 ایک اورنیا ایڈیشن ہے جس کا اپنا ایک الگ سٹائل ہے۔ 8 انچ ایچ ڈی ڈسپلے اور طاقتور کواڈ کور 1.6 GHz کے ساتھ،یہ ہر زاویہ سے غیر معمولی بصری تجربہ فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ پیڈ سامنے کے دوہرے SWS سٹیریو سپیکرز کا حامل ہے جوآڈیوسے لطف اندوز ہونے کی نئی تشریح فراہم کرتا ہے ۔ HUAWEI میڈیا پیڈ X1 7.0 انقلابی طورپر انتہائی نفیس اور 7 انچ پتلا ہے اوراس میں 13MP ریئر اور 5MP فرنٹ کیمرہ ، 2GB ریم اورکواڈ کور 1.6 GHz پروسیسر لگا ہوا ہے۔ HUAWEI میڈیا پیڈ 7 یوتھ 2 خاص طورپر نوجوانوں اور پرجوش لوگوں کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔دھاتی باڈی کا حامل یہ ٹیبلٹ 7 انچ ایچ ڈی ڈسپلے اور WSVGA تجربہ فراہم کرتا ہے۔میڈیا پیڈٹیلبٹ سیریزکے تمام ایڈیشن وائی فائی اور 3G فعال فنکشنزمیں دستیاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :