Live Updates

بچو ! سو جاﺅ ورنہ عمران خان آجائے گا،حساب لیں گے : مریم نواز شریف

پیر 18 اگست 2014 17:29

بچو ! سو جاﺅ ورنہ عمران خان آجائے گا،حساب لیں گے : مریم نواز شریف

لاہور 1.(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اگست 2014ء) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میڈیا عمران خان کی ملک دشمن سرگرمیوں کی کوریج نہ کرے،عمران کو فساد کا حساب دینا پڑے گا، بچو ! سو جاﺅ ورنہ عمران خان آجائے گا، ریڈ زون کی طرف بڑھنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئیٹر پر پیغامات میں انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان دشمن سرگرمی کو جاری رہنے کی اجازت دی تو امن و امان کا قیام ایک خواب بن جائے گا، وقت آگیا ہے کہ عوام تحریک انصاف کے ایجنڈے کو مسترد کردیں، تحریک انصاف کو جمہوریت دشمن ایجنڈے پر شرم آنی چاہئے،کاش تحریک انصاف میں کوئی ہوشمند جرات پیدا کرے اور عمران خان کو جاکر بتائے کہ انہوں نے حالیہ دنوں میں کس قدر نفرت کمائی۔

مریم نواز نے تحریک انصاف کے چیئر مین پر طنز کرتے ہوئے ٹویٹ کیا، ”چلو چلو عمران کے ساتھ گھر واپس چلو“، ”عمران اب واپسی کا محفوظ راستہ ڈھونڈ رہے ہیں“،” بہتر ہے انہیں اب واپس گھروں کی طرف مارچ کرنا چاہئے“۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قائداعظمؒ کو اپنا لیڈر قرار دیا جبکہ بابائے قوم نے قیام پاکستان سے قبل سول نافرمانی تحریک کی مخالفت کی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات