Live Updates

عمران خان جتنی گری ہوئی زبان استعمال کرینگے اللہ تعالیٰ نواز شریف کو اتنی ہی عزت سے نوازیں گے، مریم نواز

منگل 19 اگست 2014 22:17

عمران خان جتنی گری ہوئی زبان استعمال کرینگے اللہ تعالیٰ نواز شریف کو ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اگست 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان جتنی گری ہوئی زبان استعمال کریں گے اللہ تعالیٰ وزیر اعظم نواز شریف کو اتنی ہی عزت سے نوازیں گے ،طاہر القادری کی تقاریر پاکستانیوں کیلئے نہیں وہ انگلش میں امن ‘ محبت اور قانون کی بات کرتے ہیں لیکن اردو میں کہتے ہیں ’ ’ مار دو سب کو “ ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے لکھا کہ آرمڈ فورسز منتخب وزیر اعظم او رجمہوریت کے پیچھے کھڑی ہیں ۔ عمران خان اور طاہر القادری اپنے بچوں کو سامنے کیوں نہیں لاتے ۔انہیں کس نے یہ حق دیا ہے کہ وہ اپنے اقتدار کی خاطر غریبوں کے بچوں کو مروا دیں ؟۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جس طرح کی زبان استعمال کر رہے ہیں انہیں اس طرح کی زبان میں جواب دیا جا سکتا ہے لیکن ہماری ایسی تربیت نہیں ۔عمران خان اور چوہدری نثار علی خان ایک ہی سکول میں پڑھے ہیں لیکن دونوں کی زبان کا استعمال سب کے سامنے ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات