ہواوے مشرق وسطی کی سمارٹ فون مارکیٹ کی تیسری سب بڑی موبائل کمپنی بن گئی

جمعہ 22 اگست 2014 18:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن (آئی ڈی سی ) کے سہ ماہی موبائل فون ٹریکرکی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2014 کی دوسری سہ ماہی کے دوران گلوبل سمارٹ فون انڈسٹری میں تقریبا 300 ملین یونٹس کی ریکارڈ شپمنٹس ہوئیں جو 23.1 فیصد سالانہ نمو اور گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 2.6 فیصد اضافہ کے مساوی ہیں ۔

مشرق وسطی کی تیسری سب سے بڑی سمارٹ فون کمپنی ہواوے نے اعلان کیا کہ ہے کہ مشرق وسطی اور افریقہ میں اس کی سمارٹ فونزکی فروخت گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2014 کی پہلی ششماہی میں حیران کن طورپر 550 فیصد زیا دہ رہیں ۔HUAWEI ان ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں مضبوط شراکت داری اور سیلز چینلزکی ترقی کے لئے بھاری سرمایہ کاری کیلئے پرعزم ہے ۔

(جاری ہے)

پورے خطہ میں صارفین نے Huawei کے نئے اورجدید ترین مصنوعات ایسنڈP6 اورا یسنڈ P7 کی خریداری میں زبردست دلچسپی دکھائی ہے۔

مارکیٹنگ منیجرہواوے پاکستان فرازاحمد نے اس زبردست اضافہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک میں اب صارفین کوایک دوسرے سے کنکٹ ہونے کیلئے بہت آسان اور سستا طریقہ مل گیا ہے۔ سستے قیمت پر اعلی معیارکے سمارٹ فونز کی فراہمی کیلئے تندہی سے کوشاں رہنا ہواوے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ IDC کی تحقیق Gulf.com Go-کے مطابق مشرق وسطی اورافرایقہ کے علاقے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال سمارٹ فون کا استعمال دوگنا ہونے کی توقع ہے۔

خطے میں 525.8 ملین افراد سمارٹ فون کے ساتھ منسلک ہیں۔جو شمالی امریکہ یا مغربی یورپ کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے ۔مشرق وسطی میں 2015 کے دوران 39 فیصد کا مزید اضافہ متوقع ہے ۔جبکہ قطرکی آبادی کا 75 فیصد کی شرح کے ساتھ سب سے زیادہ سمارٹ فون استعمال کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :