”وزیراعلیٰ کے مثالی اقدامات سے پنجاب میں تعلیم،صحت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں بہتری آئی ہے“،

سرمائیکل باربر، رچرڈ منٹگمری اوراجلاس کے تمام شرکاء کا کھڑے ہوکر شہبازشریف کو تعلیم کے فروغ کے اقدامات پر خراج تحسین

جمعہ 29 اگست 2014 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) بین الاقوامی ماہر تعلیم سرمائیکل باربر اوربرطانیہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ رچرڈ منٹگمری نے پنجاب میں معیاری تعلیم کے فروغ کے حوالے سے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے ویژن ،جذبے اور عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ موجود ہ سیاسی حالات میں بھی تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لئے مثالی اقدامات کررہے ہیں اورآج پنجاب سکول ریفارمز روڈ میپ کے اجلاس میں شرکت اس عزم اور جذبے کا واضح ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام جانتے ہیں کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب میں تعلیم،صحت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں بہتری آئی ہے اورشہبازشریف کی قیادت میں پنجاب تعلیم کے میدان میں شاندارکارکردگی کامظاہرہ کررہا ہے جس کا کریڈٹ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف اوران کی پوری ٹیم کو جاتا ہے ۔اجلاس کے اختتام پر سرمائیکل باربر، رچرڈ منٹگمری اوراجلاس میں شریک تمام حکام نے کھڑے ہوکرتالیاں بجاکر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی تعلیم کی بہتری کے لئے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :