کفار نے تعلیمی اداروں کومنظم مہم کے تحت ہدف بنالیا ہے،انجینئر نوید قمر،

سازش کے تحت پاکستان کا نظام تعلیم تبدیل کیا گیا، نوجوانوں کو دین اسلام سمجھنے اور پاکستان کی خدمت کی بجائے ڈگریوں کی دوڑ میں لگادیا،مدیر جماعة الدعوة

جمعہ 29 اگست 2014 20:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) جماعة الدعوة پاکستان شعبہ تعلیم کے مدیر انجینئر نوید قمر نے کہا ہے کہ کفار نے تعلیمی اداروں کومنظم مہم کے تحت ہدف بنالیا ہے۔ سازش کے تحت پاکستان کا نظام تعلیم تبدیل کیا گیا۔ نوجوانوں کو دین اسلام سمجھنے اور پاکستان کی خدمت کی بجائے ڈگریوں کی دوڑ میں لگادیا۔ جماعة الدعوة دیگر میدانوں کی طرح تعلیم میں بھی نمایاں کام کررہی ہے۔

ملک بھر میں سینکڑوں الدعوة اسکولز اور کالجز مغرب کا مقابلہ کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز خیبر نشاط آباد میں خطبہ جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نماز جمعہ کے لیے آئے ہوئے لوگوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔ ہزاروں خواتین نے بھی ان کی امامت میں نماز جمعہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

نوید قمر نے کہا کہ امریکا دنیا پر اپنا ورلڈ آڈر چلانا چاہتا ہے، میدانوں میں شکست کے بعد اس نے میدان تعلیم کو نشانہ بنالیا ہے۔

تعلیم کے نام پر سرمایہ کاری کرکے ایسے تعلیمی منصوبے شروع کئے گئے ہیں جہاں نوجوانوں کو مغرب کا ذہنی غلام بنایا جارہا ہے۔ والدین بہتر مستقبل کی خواہش میں اپنی اولادوں کو خود ایسے اداروں میں داخل کروادیتے ہیں جہاں اسلام کا سپاہی نہیں مغرب کا ذہنی غلام بنایا جاتا ہے۔ یہ بچے نی ملک و قوم کے کام آتے ہیں نہ والدین کی خدمت کرتے ہیں بس دنیا کمانے کے لیے مغرب کی طرف دوڑ لگاتے ہیں۔

یہود نصاریٰ نے مسلمانوں پر غلبہ حاصل کرنے کے لیے نظام تعلیم کو ہتھیار بنایا لیا ہے اور وہ یہ جنگیں ہمارے تعلیمی اداروں پر لے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی اولاد کی تربیت دین اسلام پر کریں۔ اپنے بچوں کو ایسے اداروں میں داخل کروائیں جہاں ان کی دنیاوی تعلیم کے ساتھ دین اسلام کی تعلیم بھی دی جائے اور ان کو ایک اچھا مسلمان بنائے۔