ہاشمی صاحب، میاں صاحب یاد تو آتے ہوں گے: مریم نواز شریف

اتوار 31 اگست 2014 19:57

ہاشمی صاحب، میاں صاحب یاد تو آتے ہوں گے: مریم نواز شریف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نواز شریف کو ایک مرتبہ پھر بولنے کا موقع مل گیا اور کہاکہ ہاشمی صاحب،میاں صاحب یاد تو آتے ہوں گے، یہ کیسی جمہوریت ہے کہ اختلاف رائے پر اپنا ہی صدر فارغ کردیا،جاوید ہاشمی ہی تحریک انصاف میں عقلمند شخص ہیں ۔

(جاری ہے)

مائیکروبلاگنگ ویب سائیٹ’ٹوئیٹر‘ پراپنے ایک ٹوئیٹ میں مریم نواز شریف نے لکھاکہ جاوید ہاشمی میں مسلم لیگ ن کی تربیت بول رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہہم نے بھی جاوید ہاشمی سے بہت کچھ سیکھا،جاوید ہاشمی کی جمہوریت کے لئے قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں۔