پاکپتن،تعلیمی ادارو ں میں شعبہ تعلیم کی ترقی ہماری اولین تر جیح ہے ، ڈی سی او

پیر 1 ستمبر 2014 14:58

پاکپتن ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء ) تعلیمی ادارو ں میں شعبہ تعلیم کی ترقی ہماری اولین تر جیح ہے ، سکو لو ں میں عدم دستیاب سہو لیات کی فراہمی کے لئے تمام اقدامات بر وئے کار لائے جا رہے ہیں ، تعلیمی ترقی کے بغیر بہتر ی کا خو اب نا ممکن ہے ، شعبہ تعلیم کو مثالی بنانے کیلئے ہم سب کو بھرپور محنت اور کا وشیں کر نا ہو ں گی ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او جاوید اختر محمود نے گو ر نمنٹ اربن ایر یاہائی سکو ل کا اچانک دورہ کر تے ہو ئے کیا ۔

اس مو قع پر ڈی او جنگلات ملک وسیم سجاد، ہیڈ ماسٹرمیا ں محمد یار ناز ، بھی انکے ہمر اہ تھے، ڈی سی او نے سائنس لیبارٹری ، آئی ٹی لیب اور کلاس روم کا بھی دورہ کیا ، انہو ں نے طالبعملو ں سے پاکستان ، تحریک پاکستان، اور تاریخ پاکستان سے متعلق سوالات بھی پو چھے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ وہ اپنی توجہ سے طالبعلمو ں کو عصر حا ضر کے تقا ضو ں کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانے اور ان کی کر دار سا زی پر بھی بھر پو ر تو جہ دیں ، علاوہ ازیں ڈی سی او جاوید اختر محمود نے ڈی او جنگلات ملک وسیم کو ہدایات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ سکول ہذا میں جگہ کی مناسبت سے بھرپور شجر کاری کی جائے ، انہو ں نے ہیڈ ما سٹر کو ہد ایا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ سکول کے ساتھ ملحقہ واٹر فلٹریشن پلانٹ سے کنکشن حا صل کر کے بچو ں کو صاف پینے کے پانی کی فراہمیاور صفائی ستھر ائی کو یقینی بنائیں، علاوہ ازیں انہوں نے ہیڈ ما سٹر میا ں محمد یار ناز اور جملہ اساتذہ کرام کی تعلیمی شعبہ میں ان کی خدمات اور کارکردگی کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :