پشاور سمیت صوبے بھر میں سا ت سالوں کے دوران 760سکولوں کو شدت پسندوں اور تعلیم دشمن عناصر نے تباہ کردیا

پیر 1 ستمبر 2014 17:29

پشاور سمیت صوبے بھر میں سا ت سالوں کے دوران 760سکولوں کو شدت پسندوں اور ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) پشاور سمیت صوبے بھر میں سا ت سالوں کے دوران 760سکولوں کو شدت پسندوں اور تعلیم دشمن عناصر نے تباہ کردیاہے ۔ ان سکولوں کو بموں سے اڑایا گیا ہے جبکہ قبائلی علاقہ جات میں سو سے زائد سکولوں کو بموں سے تباہ کیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم کے اعداد و شمار کے مطابق ان میں 380سکول مکمل طور پر تباہ کئے گئے ہیں جبکہ 380سکول جزوی طور پر تباہ ہو ئے ہیں تباہ ہونے والے اور جزوی تباہ ہونے والے بعض سکولوں کے تعمیر دوبارہ کی گئی ہے ۔ جبکہ بعض کی جارہی ہیں ۔ سب سے زیادہ سرکاری سکولوں کو نشانہ بنا یا جا چکا ہے جبکہ پرائیویٹ سکولوں کو انتہائی کم نشانہ بنایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :