محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم پنجاب "تعلیم سب کے لیے"کے نام 79 کروڑ روپے کے قریب فنڈز سے نئی سکیم کا آغاز کر رہا ہے،ڈاکٹر پرویز احمد خان

پیر 1 ستمبر 2014 18:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم پنجاب غیر سرکاری سماجی تنظیموں ، یونیورسٹیوں کے گریجویٹس اور کمیونٹی کی سطح پر کام کرنے والے اداروں کے تعاون سے"تعلیم سب کے لیے"کے نام 79 کروڑ روپے کے قریب فنڈز سے نئی سکیم کا آغاز کر رہا ہے۔ سیکرٹری لٹریسی ڈاکٹر پرویز احمد خان نے ایک اجلاس کے دوران سکیم کی تفصیلات بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات حکومت پنجاب نے اس منصوبہ کے لیے مطلوبہ فنڈزکی منظوری دے دی ہے۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ندیم عالم بٹ اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ صدر اجلاس نے بتایا کہ سکیم کا بنیادی مقصدپنجاب یوتھ پالیسی2012ء کی روشنی میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو سماجی تعمیر و ترقی کے عمل میں ٹھوس کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے روزگار کے وسیع مواقع کی فراہمی اور تعلیم نسواں کو فروغ دے کر تعلیم یافتہ خواتین کے لیے آمدنی کے ذرائع پیدا کرنا اور سول سوسائٹی کو فروغ خواندگی کی سرگرمیوں میں براہ راست شامل کرناہے۔

(جاری ہے)

ڈاکڑپرویز احمد خان نے مزیدبتایا کہ سکیم کے تحت صوبہ کے دس منتخب اضلاع میں چودہ ہزارتعلیم بالغاں کے مراکز کے ذریعے معاشرے کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے دو لاکھ اسی ہزار ان پڑھ نوجوانوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :