خیبر پختونخوا بورڈ برائے فنی تعلیم کے زیر اہتمام ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرز کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کل کیا جائیگا

بدھ 3 ستمبر 2014 17:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 ستمبر۔2014ء) خیبر پختونخوا بورڈ برائے فنی تعلیم کے زیر اہتمام # ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرز (ڈی ۔اے ۔ ای) کے سالانہ امتحان برائے سال 2014کے نتائج کا اعلان 4ستمبر 2014بروز جمعرات شام 6بجے کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

مذکورہ امتحان میں کل 76084امیدواروں نے حصہ لیا تھا جن میں سے 43703امید وار کامیاب قرار پائے اور نتیجہ 57.44فیصد رہا۔ خیبر پختونخوا بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نتیجہ اسی دن شام 8بجے کے بعد ویب سائٹ www.kpbte.edu.pkپر بھی دیکھا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :