اعلیٰ تعلیم ، آثار قدیمہ اور لائیبرریز کے محکمہ میں لیبارٹری سٹاف کی ترقی کے لئے طریقہ کارکا اعلان

بدھ 3 ستمبر 2014 19:24

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء ) صوبائی حکومت نے سول سرونٹس (تقرری ، ترقی اور تبادلے ) کے ضوابط 1989کے تحت لیبارٹری سپرنٹنڈنٹ ، لیبارٹری ،سپروائزر ، سےئنر لیبارٹری اسسٹنٹ اور لیبارٹری اسسٹنٹ کی ترقی اور تقرری کیلئے طریقہ کار وضع کیا ہے جس کے مطابق لیب سپرنٹنڈنٹ (بی ایس۔16) کی پوسٹیں ترقیوں کے ذریعے پر کی جائیں گی جس کے لئے سات برس سروس کے حامل لیب سپروائزر(بی ایس۔

14) کو سنیارٹی کم فٹنس کی بنیاد پر ترقیاں دی جائیں گی۔ اسی طرح لیبارٹری سپروائزر (بی ایس۔14)کی 60فیصد پوسٹیں ترقیوں کے ذریعے پر کی جائیں گی جن کے لئے پانچ برس سروس کے حامل سینئرلیبارٹری اسسٹنٹ (بی ایس۔09) میں سے سنیارٹی کم فٹنس کی بنیاد پر ترقیاں کی جائیں گی۔ جبکہ چالیس فیصد پوسٹیں بنیادی بھرتی کے ذریعے پر کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

جن کے لئے عمر کی حد 21سے 30سال تک ہو گی۔

سینئر لیبارٹری اسسٹنٹ (بی ایس۔09) کی پوسٹیں ترقیوں کے ذریعے پر کی جائیں گی جس کے لئے 5برس سروس کے حامل لیبارٹری اسسٹنٹ (بی ایس۔07) میں سے سنیارٹی کم فٹنس کی بنیاد پر ترقیاں کی جائیں گی۔جبکہ لیبارٹری اسسٹنٹ کی پوسٹیں بنیادی بھرتی کے ذریعے پر کی جائیں گی جن کے لئے سائنس کے ساتھ کم از کم سیکنڈ کلاس سیکنڈری سکول سر ٹیفیکیٹ ہونا لازمی ہو گا جبکہ عمر کی حد بھی 18سے 30برس کے درمیان ہونا ضروری ہے۔ اس امر کااعلان محکمہء اعلیٰ تعلیم، آثار قدیمہ اور لائبریریز کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیئے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :