محکمہ تعلیم میں آن ڈیوٹی سمیت ٹھیکہ سسٹم پر قابونہ پایا جاسکا

جمعرات 4 ستمبر 2014 15:59

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 ستمبر۔2014ء) محکمہ تعلیم میں آن ڈیوٹی سمیت ٹھیکہ سسٹم پر قابونہ پایا جاسکا‘سیکر ٹر ی تعلیم سکولز صادق ڈار سے بہتر اور کوئی ہو ہی نہیں سکتا ‘گورنمنٹ گرلز سکول نلوچھی سمیت درجنوں سکولوں میں ٹھیکہ سسٹم عروج پر ہیڈ ماسٹر ہیں سیکنڈ ہیڈ ماسٹر میں اور سیاسی اثر رسوخ رکھنے والی اساتذہ نے ہزاروں طالبات کا مستقبل داؤ پرلگا دیا ہے عوام علاقہ کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق ڈویژن مظفرآباد کے متعدد سرکاری تعلیمی اداروں میں ٹھیکہ سسٹم عروج پر پہنچ چکا ہے جسکی وجہ سے گذشتہ دنوں آنے والاکلا س نہم اور دھم کا رزلٹ محکمہ تعلیم کے ماتھے کا بدنما داغ بن گیا ہے بالخصوص گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نلوچھی تما م تعلیمی ادارہ جات پر بازی لے گیا ہے سکول میں سیاسی اثر ورسوخ رکھنے والی خواتین اساتذہ نے سالوں سے اجارہ داری قائم کر رکھی ہے جسکی وجہ سے ہزاروں طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے عوام علاقہ سیاسی و سماجی مذہبی اور تجارتی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر تعلیم سمیت حکومت آزادکشمیراورچیف جسٹس آزادکشمیرسے مطالبہ کیا ہے کہ نونہالان وطن کا مستقبل تاریک کرنے والی اساتذہ کا قبلہ درست کیا جائے اور ایک عرصہ سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نلوچھی میں تعینات اساتذہ کی جگہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ تعینات کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :