دونوں کا ایجنڈا پورا ہو چکا،مریم نواز کی چین کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے پر عمران ‘ قادری پرتنقید،عمران ،طاہرالقادری کے دھرنوں کے باعث پاکستان کو سفارتی سطح پر شدید دھچکا لگا ہے‘ احسن اقبال

جمعرات 4 ستمبر 2014 22:19

دونوں کا ایجنڈا پورا ہو چکا،مریم نواز کی چین کے صدر کا دورہ پاکستان ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء ) وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے چین کے صدر کا دورہ ملتوی ہونے پر عمران خان اور طاہر القادری پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دونوں کا ایجنڈا پورا ہو چکا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے دیرینہ دوست ملک چین کے صدر کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل تھا تاہم دھرنے والے اسکی راہ میں رکاوٹ بن گئے ۔

علاوہ ازیں چینی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری کو مبارک ہو جن کے دھرنوں کے باعث پاکستان کو سفارتی سطح پر شدید دھچکا لگا ہے۔واضح رہے کہ اس قبل بھی ملکی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سری لنکا کے صدر اور آئی ایم ایف کے وفد سمیت دیگر اعلی حکام پاکستان کا دورہ ملتوی کرچکے ہیں۔