ڈیرہ اسماعیل خان،ایکس سروس مین سمیع اللہ کابارہ سالہ بیٹاکڑی ملنگ میں قتل

جمعرات 11 ستمبر 2014 16:59

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) ایکس سروس مین سمیع اللہ کابارہ سالہ بیٹاکڑی ملنگ میں قتل ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کلاچی کے علاقہ کڑی ملنگ میں ایکس سروس مین سمیع اللہ ولدوطن خان کابارہ سالہ بیٹانصیب اللہ گھرکے قریب قتل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

نصیب اللہ کے قریب اسکے والدکالائسنس دار پستول بھی موجودتھا۔واقعہ کی اطلاع پر ایس ایچ اوکلاچی سیف الرحمن پولسی نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے اوراس واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔مقتول نصیب اللہ پانچویں جماعت کاطالبعلم بتایاجاتاہے۔تاہم اس واقعہ کے بارے میں پولیس نے ابھی کچھ بتانے سے گریز کیاہے۔

متعلقہ عنوان :