مرکزی امیرجماعت اسلامی سراج الحق 23ستمبر کو ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کرینگے
جمعرات 11 ستمبر 2014 17:02
ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) مرکزی امیرجماعت اسلامی سراج الحق کے 23ستمبرکے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں امیرضلع مولاناسلیم اللہ ارشدنے درابن کادورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے تحصیل درابن اورتحصیل کلاچی کے کارکنان کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی۔محلہ ملاخیل درابن کلاں میں منعقدہونیوالے اجلاس میں دونوں تحصیلوں کی یونین کونسلزمیں عوامی رابطہ مہم کوتیزکرنے کافیصلہ کیاگیا۔
ہریونین کونسل میں تحصیل امراء اپنے دوروں کے دوران سیاسی نمائندوں اورسابق ناظمین ومذہبی شخصیات کوڈیرہ اسماعیل خان کے حقنوازپارک میں منعقدہونیوالے عظیم الشان جلسہ میں شرکت کی دعوت دینگے۔اجلاس میں طے پایاکہ 23ستمبرکے جلسہ عام میں تحصیل درابن اورتحصیل کلاچی سے ہزاروں افرادشرکت کرینگے۔(جاری ہے)
مولاناسلیم اللہ ارشدنے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ غریب اورپسے ہوئے عوام کی نمائندگی کی ہے۔
23ستمبرکوڈیرہ اسماعیل خان کے حقنوازپارک میں منعقدہونیوالے عظیم الشان جلسہ سے مرکزی امیرجماعت اسلامی سراج الحق اورصوبائی امیرپروفیسرابراہیم خطاب کرینگے۔قبل ازیں ضلعی امیرجماعت اسلامی مولاناسلیم اللہ ارشدنے رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں صوبائی وزیرزراعت خیبرپختونخواہ سرداراکرام خان گنڈہ پورسے انکی رہائشگاہ پرملاقات کی۔جس میں اکرام خان گنڈہ پور نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کوڈیرہ اسماعیل خان آمدپرخوشی کااظہارکیا اورکہاکہ وہ مرکزی امیرجماعت اسلامی کوخوش آمدیدکہنے کیلئے جلسہ عام میں شرکت کرینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.