خیبر پختونخوا حکومت نے حکومتی اور اور اتحادی جماعتوں کے ممبران کو سپیشل ترقیاتی پیکج کے تحت ہر رکن کو 4کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردئیے

جمعرات 11 ستمبر 2014 17:10

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء)خیبر پختونخوا حکومت نے حکومتی اور اور اتحادی جماعتوں کے ممبران کو سپیشل ترقیاتی پیکج کے تحت ہر رکن کو 4کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں ۔یہ فنڈز وزیر اعلیٰ کے خصوصی احکامات کے تحت جاری کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کی جانب سے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کے نام جاری ہونے والے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایبٹ آباد سے صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں پی کے 44,46اور پی کے 48کو سپیشل ترقیاتی پیکج کے تحت 120 ملین روپے کے فنڈزجاری کئے جائیں جوکہ 40ملین روپے فی حلقہ بنتے ہیں ۔

ان حلقوں سے پی کے 44 صوبائی وزیر مشتاق غنی جبکہ پی کے 46 صوبائی وزیر قلندرعلی خان لودھی ممبران ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ دیگر حکومتی ممبران کو بھی وزیر اعلیٰ کے ڈائریکٹیو پر مذکورہ فنڈز جاری کئے گئے ہیں ۔