وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی اسلام آباد میں احتجاجی دھرنون میں شرکت اور وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ سے طویل غیرحاضری کے باعث صوبے کے دیگر اہم سرکاری امور اور کئی اہم ترقیاتی منصوبے تعطل کا شکار ، شمالی وزیر ستان کے متاثرین صوبائی حکومت کے ایثار پروگرام کے تحت 3 ہزار روپے کرایہ مکان بقایا اقساط سے بھی تاحال محروم

جمعرات 11 ستمبر 2014 17:10

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی اسلام آباد میں احتجاجی دھرنون میں شرکت اور وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ سے طویل غیرحاضری کے باعث صوبے کے دیگر اہم سرکاری امور اور کئی اہم ترقیاتی منصوبے تعطل کا شکار ہونے کے علاوہ شمالی وزیر ستان کے متاثرین صوبائی حکومت کے ایثار پروگرام کے تحت 3 ہزار روپے کرایہ مکان بقایا اقساط سے بھی تاحال محروم ہیں ۔

سول سیکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراء گذشتہ کی کئی دنوں سے اسلام آباد میں پارٹی کے دھرنے میں مصروفیت کے باعث سرکاری امور بری طر ح متاثرہورہے ہیں جبکہ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی صوبائی بجٹ کو منظور ہوئے تقریباً تین ماہ ہوچکے ہیں مگر ابھی تک صوبے میں کوئی قابل ذکر منصوبہ شروع نہ ہوسکا روٹین کا فائل ورک بھی نہ ہونے کے برابر ہے اسی طرح پی ڈی ایم اے کے ذرائع کے مطابق شمالی وزریرستا ن کے آئی ڈی پیز بھی وزیر اعلیٰ کی عدم موجودگی کے باعث تاحا ل کرایہ مکان کے تین ہزار روپے کی دوسری قسط سے تاحا ل محروم ہیں۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے کے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ تین ہزار روپے فی خاندان کرایہ مکان کی رقم تما م متاثرین کوتکمشت ادا کئے جائیں گے مگر فنڈ منظورنہ ہونے کی باعث ابھی تک اس فیصلے پر بھی عمل درآ مد نہ ہوسکا ۔

متعلقہ عنوان :