فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا پشاور سمیت صوبے بھر میں تاجروں کی مانٹیرنگ کے لئے دکانوں پر آمدن رجسٹرڈ ( چپ نما الیکٹرانک آلہ) لگانے کافیصلہ

جمعرات ستمبر 17:10

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پشاور سمیت صوبے بھر میں تاجروں کی مانٹیرنگ کے لئے دکانوں پر آمدن رجسٹرڈ ( چپ نما الیکٹرانک آلہ) لگانے کافیصلہ کیا ہے ۔ اور ایس آر او 608جاری ہونے میں تاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق ایس آر او 608جاری ہونے کے بعد جن تاجروں کا ماہانہ بل پچاس ہزار سے زائد آئیگا اس کی دکان یا دفتر میں ایف بی آر کی جانب سے آمدن مانٹیرنگ کرنے تک چپ نماء الیکٹرانک آلہ لگایا جائے گا جس کے ذریعے براہ راست ایف بی آر ماہانہ سیل اور پرچیز چیک کرنے کے علاوہ اس کی آمدن کا ریکارڈ بھی حاصل کرنے کامجاز ہوگا ایف بی آر کے اس فیصلے پر پشاور سمیت صوبے بھر کے تاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

تاجر رہنماء ظفر اللہ شنواری نے موقف اختیار کیا ہے کہ اگر حکومت نے ایس آر او 608کا فیصلہ واپس نہیں لیا تو تاجر بھر پور احتجاج کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :