اگر موضع بڈھنی کے بجلی لائن کو ایک ماہ کے اندر کھیتوں سے سڑک کنارے منتقل نہ کیا گیا توذمہ دار عناصر کے خلاف عدالت کا دروازہ کٹھکٹھائیں گے،فضل داد سالارزئی

جمعرات 11 ستمبر 2014 17:15

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) امیر جماعت اسلامی PK-9فضل داد سالارزئی نے کہا ہے کہ اگر موضع بڈھنی کے بجلی لائن کو ایک ماہ کے اندر کھیتوں سے سڑک کنارے منتقل نہ کیا گیا توذمہ دار عناصر کے خلاف عدالت کا دروازہ کٹھکٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موضع بڈھنی کا بجلی لائن کھیتوں میں سے گزر ا ہوا ہے جس کہ وجہ معمولی بھی چلے تو واپڈا حکام بجلی لائن پر درخت گرنے کی خدشہ سے بجلی بند کر دیتے ہیں جس نے علاقے کی لوگوں کی زندگی اجیر ن بنا دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ لائن کو کھیتوں سے سڑک کنارے منتقل کرنے کے لئے سابق ناظم ٹاؤن ٹو پشاور حاجی شریف نے باقاعدہ افتتاح کیا ہے اور فنڈز بھی جاری کرد یا گیا ہے لیکن متعلقہ ٹھیکدار نے ابھی تک اس پر کام بھی شروع نہیں کیا ہے ۔ فنڈز جاری ہونے کے باوجود ٹھیکدار بجلی لائن کو کھیتوں سے سڑک کنارے منتقل کرنے کے لئے حیلے بہانوں سے کام لیتا ہے ۔ فضل داد سالارزئی نے متعلقہ حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واپڈا والوں نے ایک ماہ کے اندر مسئلے کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات نہیں کیے اورموضع بڈھنی کا بجلی لائن کھیتوں سے سڑک کنارے منتقل نہ کیا تو جماعت اسلامی PK-9متعلقہ حکام کے خلاف عدالت کا درواز کٹھکٹھائے گی۔

متعلقہ عنوان :