پاکستان میں ڈیم نہیں صرف عوام کوڈیم فول بنایاگیا ،ناصراقبال خان
جمعرات 11 ستمبر 2014 17:15
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ،سینئر نائب صدرفاروق چوہان ،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ،صدرکراچی یونس میمن، صدر پنجاب محمدیونس ملک ،نائب صد ر عزت رسول ایڈووکیٹ ،صدرشیخوپورہ عمران حیدر،صدرچنیوٹ راناشہزادٹیپو،صدرفیصل آبادچودھری ندیم مصطفی،صدر اوکاڑہ سیّد اعجازگیلانی اورنائب صدرلاہور مہران اجمل خان نے کہا ہے کہ سیاستدان سیلاب زدگان کے ساتھ بھی سیاست کررہے ہیں،یہ انتہائی افسوس اورشرم کامقام ہے۔
لاہورمیں جامعہ مسجد کی چھت گرنے سے25نمازیوں کی شہادت ہویاسیلاب کے نتیجہ میں اموات ہوں ،اس قسم کاکوئی سانحہ فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ہم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔(جاری ہے)
متاثرین سیلاب کی تعداد کے مقابلے میں ریاستی اقدامات ناکافی ہیں۔وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کہاں کہاں جائیں گے ،ہرمتاثرہ ڈسٹرکٹ اورٹاؤن میں مقامی نمائندوں اورانتظامی اہلکاروں کوفعال کیا جائے۔
وہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں ڈیم نہیں صرف عوام کوڈیم فول بنایاگیا۔پاکستان کی معاشی بقاء کیلئے شاہراہوں سے زیادہ ڈیم نا گزیر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر پارلیمانی پارٹیاں نام نہاد جمہوریت بچانے کیلئے متحدہوسکتی ہیں توکالاباغ ڈیم کی تعمیر کیلئے ان کے درمیان اتفاق کیوں نہیں ہوتا۔ صوبہ سرحدکانام تبدیل کرنے کیلئے سیاسی پارٹیاں راتوں رات ایک پیج پر آ سکتی ہیں تودوسرے قومی مفادات کے حامل منصوبوں کوصوبائیت ، منافرت اورتعصبات کانشانہ کیوں بنایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگرملک میں قومی ضرورت کے مطابق ڈیم تعمیر کئے گئے ہوتے توحالیہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر قیمتی انسانی جانوں ،ہمارے کسانوں کی فصلوں اورجانوروں کاضیاع نہ ہوتا۔بھارت ہربرس آبی جارحیت کاارتکاب کرتا ہے جبکہ ہمارے حکمران عالمی عدالت انصاف کادروازہ کھٹکھٹاناتودرکنار احتجاج تک نہیں کرتے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.