جیکب آباد کسٹم عملہ ایرانی تیل ،ڈیزل اوردیگر غیرملکی سامان کی اسمگلنگ کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام

جمعرات 11 ستمبر 2014 17:24

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء)جیکب آباد کسٹم عملہ ایرانی تیل ،ڈیزل اوردیگر غیرملکی سامان کی اسمگلنگ کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام روزانہ ہزاروں لیٹر ایرانی پیٹرول جیکب آباد کے راستے اندرون سندھ اور ملک بھر میں اسمگل ہونے لگا کسٹم عملہ اور پولیس روزانہ کی بنیاد پر الاکھوں روپے رشوت لے رہے ہیں تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں قائم کسٹم چوکی کا عملہ ایرانی تیل ،ڈیزل اور دیگر غیر ملکی سامان اسمگلنگ کرنے والے اسمگلروں سے مبینہ طور پرملی بھگت کرکے جیکب آباد کے راستے محفوظ طریقے سے پولیس اورکسٹم عملہ اپنی نگرانی میں فل پروٹوکول میں اندرون سندھ اور ملک کے دیگر شہروں کو اسمگلنگ کرنے میں مصروف ہیں جس کے عیوض کسٹم عملہ لاکھو ں روپے رشوت وصول کررہے ہیں اس سلسلے میں کسٹم انچارج عزیز کٹپر نے اسمگلنگ کو روکنے کی ناکامی کا خود اعتراف بھی کر چکے ہیں انہوں نے واضح طور پر کہا کہ جیکب آباد کی بااثر شخصیات کے ملوث ہونے کے باعث اسمگلروں کے خلاف کاروائی نہیں کرسکتے واضح رہے کہ عزیز کٹپر چارج لیتے ہی اسمگلروں کو کھلی چھوٹ دیتے ہیں جس کے باعث جیکب آباد ایرانی تیل ،ڈیزل ، کمبل ،قالین ،شیمپو ،سرف ،صابن ،بسکٹ اور دیگر سامان باآسانی اور محفوظ طریقے سے اسمگلنگ آماجگاہ بن چکا ہے۔