آئی سی سی کی پابندی، سعید اجمل ڈومیسٹک کرکٹ سے بھی باہر ہو گئے

جمعرات 11 ستمبر 2014 17:36

آئی سی سی کی پابندی، سعید اجمل ڈومیسٹک کرکٹ سے بھی باہر ہو گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سعید اجمل پر پابندی کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ سے بھی ان کا نام واپس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعید اجمل ڈومیسٹک ٹی 20 میں فیصل آباد وولوز کی نمائندگی کرتے ہیں تاہم آئی سی سی کی پابندی کے بعد انہیں ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعید اجمل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ایکشن کی درستگی پر کام کریں گے اور جلد از جلد اپنے باﺅلنگ ایکشن کی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :