جمعیت علماء اسلام(س) کے صوبائی وفد4روزہ کے دورے پرژوب روانہ، وفد ضلع ژوب کے نامورشخصیات اورجید علماء سے ملاقات کر ے گا

جمعرات 11 ستمبر 2014 17:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) جمعیت علماء اسلام(س) کے صوبائی وفد4روزہ کے دورے پرژوب روانہ ہوئے وفد ضلع ژوب کے نامورشخصیات اورجید علماء سے ملاقات کرینگے۔اورکئی شمولیتی تقاریب میں شرکت بھی کرینگے۔یہ بات جمعیت علماء اسلام(س)کے صوبائی نائب امیر وضلع کوئٹہ کے امیرمولانامفتی عبدالواحدبازئی نے سائنس کالج کے کنونیر عابد خان خانزئی اورسرہ غورگئی کے ممتازقاری القراء حافظ شمس اللہ بازئی کے روانگی سے قبل کہی۔

وفد میں شامل جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ سیف اللہ کے امیرمولاناعبدالوہاب اخونزادہ،جمعیت (س)کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری طاہرشاہ اخونزادہ،عبدالسلام کاکڑ،احسال اللہ نوری،صوبائی امیرمولاناوزیرمحمدزیارتوال اورسیکرٹری جنرل حاجی عبدالقیوم مرزئی کااجلاس میں متفقہ فیصلے کی روشنی میں جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مولاناعبدالواحدبازئی نے کہاکہ ہرسیاسی جماعت گاڑی کی ریوس گیرلگائیں ہیں لیکن ہمارے جماعت اس وقت ڈبل ٹاپ پوزیشن میں ہیں کیونکہ ہرسیاسی جماعتوں کے کیراورپالیسی خرابی کی طرف جارہی ہیں اورہمارے جماعت مذہبی سیاسی اورملکی وغیرملکی پالیسی مثبت کی طرف بڑرہی ہیں انہوں نے کہاکہ ہم ضلع ژوب کے طرف خالی ہاتھ جاتے ہیں اوران سے یہ امیدرکھتیں ہے کہ انشاء اللہ ہماری امیدوں کی جھولی بھرکرلوٹیں گے۔

ژوب کے کارکنوں نے ہمیں ایک پروقار شخصیت کے مالک اوردیندارطبقے سے تعلق رکھنے والاسابق صوبائی وزیرملک محمدشاہ مردانزئی کوکامیاب کرکے پوری جماعت اورپوری قوم کوسرخروکردیا۔اورانشاء اللہ کارکن ہمارے جماعت کے امیدوارکوکامیاب بناکردین دوستی کاثبوت دینگے۔

متعلقہ عنوان :