بی این پی جعفرآباد کے زیر اہتمام ضلعی صدر احسان کھوسہ کی قیادت میں شہید عید محمد کے ٹارگٹ کلنک کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

جمعرات 11 ستمبر 2014 17:39

جعفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) بی این پی جعفرآباد کے زیر اہتمام ضلعی صدر احسان کھوسہ کی قیادت میں شہید عید محمد کے ٹارگٹ کلنک کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے احسان کھوسہ ودیگر کا کہنا تھا کہ مخالفین بی این پی کی عوام میں بھر پور مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر اوچھے اور بزدلانہ ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ایک سازش کے تحت کارکنوں کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا جا رہا ہے لیکن صوبائی حکومت ان کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں مکمل نا کام نظر آ رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ حقوق کی جدوجہد میں بی این پی اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے پارٹی سربراہ سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں کارکن منظم اور بھر پور طریقے سے عوام کے حقوق کی جدوجہد میں مصروف ہیں تاکہ صوبے میں آباد تمام اقوام ان کے تمام جائز حقوق فراہم ہو سکیں اس موقع پر سینئر نائب صدر مرزا خان مینگل ،نائب صدر رحیم داد مینگل ،جنرل سیکرٹری دلشاد احمد کھوسہ ،کسان سیکرٹری ٹکری شادی خان مینگل، سٹی صدر مراد بلوچ،علی اصغر بادینی ،ٹکری خمیسہ خان،غلام بلوچ اور علی ارسلان نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :