انٹرنیشنل کینگرو میتھمیٹکس امتحان 2014ء کیڈٹ کیٹگری میں دانش بوائز سکول چشتیاں کلاس ہفتم کے احتشام احمدعلوی نے پاکستان بھر میں 17ویں پوزیشن حاصل کرلی

جمعرات 11 ستمبر 2014 17:43

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) انٹرنیشنل کینگرو میتھمیٹکس امتحان 2014ء کیڈٹ کیٹگری میں دانش بوائز سکول چشتیاں کلاس ہفتم کے احتشام احمدعلوی نے پاکستان بھر میں 17ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ دانش بوائز سکول چشتیاں کے پرنسپل پروفیسر محمد یٰسین مرزا نے میڈیا کو بتایا کہ امتحان مین پاکستان کے سینکڑوں سکولوں کے کلاس ششم سے نہم تک کے 5982طلبا ء و طالبات نے حصہ لیاتھا۔

دانش بوائز سکول چشتیاں کے 81طلبا ء میں سے احتشام احمد علوی 17ویں، عامر سہیل 19ویں، محمد ابرار 21 ویں، احمد حسن 23ویں، ارباب مسعود 23 ویں، علی اکبر 25ویں، احمد ارشاد 26 ویں ،عاقب رحمان 27ویں، محمد اسحاق 28 ویں، انعام اللہ فرید 29ویں، احمد بشیر 32 ویں، محمد وقاص،محمد نعمان ، عمر شہزاد 33 ویں، ابرار ابراہیم، حامد اشرف، اس احمد 34ویں، ارقم بھٹی، عامر رمضان 35ویں، عاقب حضور 37 ویں، محمد ندیم 40 ویں، محمد افتخار، شہباز حسین 41 ویں، خادم حسین، محمد انیس 42ویں، محمد حسن 43ویں، عبدالقدیر، حیدر علی 44 ویں، محمد اکمل 45ویں، محمد احمد 46ویں، سلمان اعجاز 47 ویں، عادل حسین، طلعت محمود، سید عابد رسول 48ویں پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

جبکہ دیگر طلباء نے 52سے 83ویں تک پوزیشن حاصل کی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ قومی و بین الاقوامی تعلیمی مقابلوں میں حصہ لینے سے بچوں کی تعلیمی استعداد اور قوت اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے۔ دانش بوائز سکول چشتیاں کے طلباء نے تیسری بار قومی مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :