لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل آئی جی پولیس سرمد سعید کی گریڈ 22میں ترقی نہ دینے کیخلاف دائر درخواست نمٹا دی ،متعلقہ اتھارٹی کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کے احکاما ت ،درخواست گزار مطمئن نہ ہوں تو دوبارہ رجوع کر سکتے ہیں‘ عدالت

جمعرات 11 ستمبر 2014 18:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل آئی جی پولیس سرمد سعید کی طرف سے گریڈ 22میں ترقی نہ دینے کیخلاف دائر درخواست نمٹا تے ہوئے متعلقہ اتھارٹی کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کے احکاما ت جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دوران سماعت درخواست گزار ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس سرمد سعید نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ گریڈ 22میں ترقی ان کا حق تھا لیکن سیاسی بنیادوں پر ان سے جونیئرزکو ترقی دے دی گئی جو انکے ساتھ نا انصافی کے مترادف ہے ۔

سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ پروموشن بورڈ کے اجلاس میں انکی ترقی کا جائزہ لیا گیا اور یہ میرٹ پر پورا نہ اترتے تھے ۔ معزز عدالت نے کیس نمٹاتے ہوئے متعلقہ اتھارٹی کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ اگر ایڈیشنل آئی جی سرمد سعید فیصلے سے مطمئن نہ ہوں تو وہ دوبارہ عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔