شدید بارشوں اور سیلاب سے بڑی تعداد میں مویشیوں کی ہلاکت ،عید الاضحی پر جانوروں کی قیمتوں میں کئی گنا اضافے کا امکان ،عید قرباں پر فروخت کیلئے خصوصی طور پر پالے جانیوالے جانور مطلوبہ خوراک نہ ملنے کی وجہ سے انتہائی لاغر ہو گئے ،مالکان پریشان

جمعرات 11 ستمبر 2014 19:00

شدید بارشوں اور سیلاب سے بڑی تعداد میں مویشیوں کی ہلاکت ،عید الاضحی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) پنجاب میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے بڑی تعداد میں مویشیوں کی ہلاکت بھی ہوئی ہے جس سے عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کی ممکنہ قلت کے باعث قیمتوں میں کئی گنا اضافے کا امکان ہے ،عید قرباں پر فروخت کیلئے خصوصی طور پر پالے جانیوالے مطلوبہ خوراک نہ ملنے کی وجہ سے انتہائی لاغر ہو گئے ہیں جسکی وجہ سے مالکان میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دیہی آبادیوں کی اکثریت نے عید الاضحی پر فروخت کیلئے اپنے گھروں پر مویشی پال رکھے تھے جنہیں چند روز بعد فروخت کیلئے لاہور سمیت صوبہ بھر کے شہروں میں قائم ہونے والی منڈیوں میں لایا جانا تھا ۔ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے جہاں درجنوں انسانی جانوں کا ضیاع ‘لاکھوں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں اور ہزاروں گھر تباہ ہوئے ہیں وہیں پانچ ہزار سے زائد مویشی بھی اس آفت کی نظر ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے چارہ کی فصل بھی تباہ ہو گئی ہے اور عید قرباں پر فروخت کیلئے خصوصی طور پر پالے جانے والے جانور وں کو مطلوبہ خوراک نہیں مل رہی جسکی وجہ سے یہ انتہائی لاغر ہو گئے ہیں ۔ عید الاضحی پرجانوروں کی قلت کا خدشہ ہے جسکی وجہ سے امسال عید الاضحی پر قیمتوں میں کئی گنابڑھ سکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دوسرے صوبوں سے جانور پنجاب لائے جا سکتے ہیں تاہم ٹرانسپورٹیشن کی وجہ سے ان جانوروں کی قیمتیں معمول سے کہیں زیادہ ہو ں گی۔

متعلقہ عنوان :