سپریم کورٹ نے بینک آف پنجاب فراڈ کیس میں 2اکتوبرتک مرکزی ملزم شیخ افضل کی عبوری ضمانت منظور کر لی

جمعرات ستمبر 19:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) سپریم کورٹ نے بینک آف پنجاب فراڈ کیس میں 2اکتوبرتک مرکزی ملزم شیخ افضل کی عبوری ضمانت منظور کر تے ہوئے بیس بیس لاکھ کے دو مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کوچیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ مختصرسماعت کے بعد عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاکہ شیخ افضل ڈیڑھ سال سے سلاخوں کے پیچھے ہے ،اس کا نام بھی ای سی ایل شامل ہے‘ اس نے سرنڈر بھی خود کیا ہے اسلئے اس کی ضمانت منظور کرنے میں کوئی حرج نہیں۔بعد ازاں سماعت دو اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :