آئی جی خیبرپختونخوا نے تین اے ایس پیز، چار ڈی ایس پیزاور انسپکٹروں کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،خیبر پختونخوا پولیس کو تبدیل ہونے والے تعیناتی کے منتظر تین اے ایس پیز کو صوبے میں مختلف جگہوں پر تعینات کر دیا گیا

جمعرات 11 ستمبر 2014 19:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے تین اے ایس پیز، چار ڈی ایس پیزاور انسپکٹروں کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حا ل ہی میں فرنٹیئر کانسٹیبلری سے خیبر پختونخوا پولیس کو تبدیل ہونے والے تعیناتی کے منتظر تین اے ایس پیز کو صوبے میں مختلف جگہوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

جن میں اے ایس پی رانا عمر فاروق کو اے ایس پی حیات آباد، اے ایس پی محمد افضل کو اے ایس پی گلہبار اور اے ایس پی بلال ظفر شیخ کو اے ایس پی ہیڈ کوارٹرز ہری پور تعینات کر دیا گیا۔ اسی طرح ایک اور اعلامیہ کے مطابق ڈی ایس پی سبرب گل نواز کو ڈی ایس پی سٹی ون پشاور ، ڈی ایس پی گلبہار صاحبزادہ سجاد کو ڈی ایس پی سٹی ٹو پشاور ،ڈی ایس پی سٹی ٹو پشاور اشفاق کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی رورل پشاور، ڈی ایس پی سپیشل برانچ عدنان اورکزئی کو ڈی ایس پی ٹریفک انسپکٹر روحان زیب کو قائمقام سب ڈویژنل پولیس آفیسر سبرب، انسپکٹر رحیم حسین یونیورسٹی کیمپس کوقائمقام ڈی ایس پی یونیورسٹی کیمپس، انسپکٹر اظہر مروت کو ٹریفک سے قائمقام ڈی ایس پی ٹاؤن پشاور اور انسپکٹر شکیل احمد کو ٹریفک خیبر پختونخوا پشاور سے مقام ڈی ایس پی ٹریفک پشاور تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ حکم نامے فوری طور پر نافذ العمل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :