صدر کی سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کیلئے سرگرمیوں میں تیزی کی ہدایت ،سیلاب متاثرین کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے ، ڈاکٹر قمر زمان سے گفتگو

جمعرات 11 ستمبر 2014 19:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) صدر مملکت ممنون حسین نے سیلاب زدگان کی فوری امداد اور بحالی کے لیے سرگرمیوں میں تیزی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں صدر مملکت ممنون حسین کو سیلاب کی صورت حال پر ایوان صدر میں ماہر موسمیات ڈاکٹر قمرزماں چوہدری نے بریفنگ دی اور متنبہ کیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار نہ کی گئی تو بڑے نقصانات کے خدشے کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔

صدر مملکت نے سیلاب زدگان کی فوری امداد اور بحالی کے لیے سرگرمیوں میں تیزی کی ہدایت کی اور کہا کہ سیلاب متاثرین کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور مستقبل میں سیلاب کی تباہ کاری سے نمٹنے کے موثر انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کے بندوں کو فوری طور پر مضبوط بنایا جائے تاکہ سیلاب کے نقصانات سے بچا جا سکے۔ گلوبل وارمنگ کے پاکستان کو متوقع نقصانات کا تحقیقی جائزہ بھی لیا جائے۔
؂

متعلقہ عنوان :